اپریل 28, 2025

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات و تیاریاں مکمل

اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کی آمد کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات کی سیکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد نفری تعینات ہوگی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نفری میں پولیس افسران، اہلکار اورکمیونٹی رضاکار شامل ہوں گے، لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکارتعینات ہونگے۔

پنجاب بھرکی حساس مساجد، امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ نصب جبکہ 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز چیکنگ کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق گزشتہ رمضان کے سکیورٹی ایس او پیز سے مزید بہتر پلان تشکیل دیا گیا، سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پولیس ملک دشمن عناصر پر کڑی نظررکھے، سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

About The Author