اپریل 28, 2025

پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: وزیراعظم

روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی عزت مآب پاول سوروکن (Mr Pavel Sorokin) کی 6 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات
ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں : وزیراعظم
٭ روس کے صدر عزت مآب ولادی میر پوتین سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی: وزیراعظم

٭ وزیراعظم کا روسی صدر کو دورہء پاکستان کی دعوت کا اعادہ
٭ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے: وزیراعظم

٭ روس پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے: روسی اول نائب وزیر توانائی

٭ روسی اول نائب وزیر برائے توانائی نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا

٭ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر محمد علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

About The Author