
اسلام آباد ، محمد اقبال تبسم کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن (ایپنک) راولپنڈی اسلام آباد لوکل نے پیکا آرڈیننس کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ایپنک نے اعلان کیا ہے کہ اس کالے قانون کے خلاف تمام دیگر میڈیا تنظیموں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
گزشتہ روز ایپنک لوکل کا اجلاس لوکل چیئرمین رانا رضوان ارشد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظرے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی فنانس سیکرٹری کلیم شمیم، کوآرڈینیٹر عبدالمالک آزاد، جنرل سیکرٹری محمد شیراز خان، اظہر لطیف، راجہ جاوید خان، راؤ طاہر، زاہد حسین، خالد شیخ، گلزار گیلانی، عمران اشرف، محمد یٰسین، عتیق الرحمٰن، کنول رانجھا (ڈیرہ غازی خان) اور ناصر محمود عباسی** سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں**۔ ایپنک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ:
– پیکا آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
– آئی ٹی این ای (ITNE) میں ممبران کا جلد تقرر کیا جائے۔
– تمام میڈیا ہاؤسز میں کارکنوں کیکم از کم تنخواہ 37,000 روپے مقرر کی جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ایپنک نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے ان مطالبات پر عمل نہ کیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
More Stories
ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط 11 کروڑ میں فروخت
ایک آئی پیڈ کی وجہ سے امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی
کینیڈا، نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر الیکشن لڑنے والا پاکستانی امیدوار